یوم عاشورہ بڑا ہی مہتمم بالشان اور عظمت کا حامل ہے
تاریخ کے عظیم واقعات اس سے جڑے ہوئے ہیں ،چنانچہ مؤرخین نے لکھا ہے کہ :
(1)یوم عاشورہ میں ہی حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی ۔(2)اسی دن
حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہِ جودی پر
لنگر انداز ہوئی ۔(3)اسی دن اﷲ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
’’خلیل اﷲ‘‘ بنایا اور ان پر آگ گلزاربنی۔(4)اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام
اوران کی قوم بنی اسرائیل کو اﷲ تعالیٰ نے فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات
دلائی ۔(5)اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت ملی۔(6)اسی دن حضرت
ایوب علیہ السلام کو بیما ری سے شفاء ہو ئی ۔(7)اسی دن حضرت یو نس علیہ
السلام مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے ۔(8)اسی دن حضرت یو سف علیہ السلام کی
ملاقات ایک طویل عرصہ کے بعد حضرت یعقو ب علیہ السلام سے ہو ئی ۔(9)اسی دن
حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہو ئے ۔(10)اسی د ن یہو دیوں کے شر سے نجات
دلا کر آسمان پر اٹھائے گئے ۔بعض علماء کرام نے مذکو رہ بالا اہم واقعات کے
علا وہ کچھ اور واقعات بھی بیان کئے ہیں جو یوم عاشورہ سے متعلق ہیں
۔مثلاً(1)اسی دن اﷲ تعالیٰ نے آسمان و زمین ،قلم ،حضرت آدم و حوا علیہم
السلام کو پیدا کیا ۔(2)اسی دن قیامت آئے گی ۔(3)اسی دن حضرت مو سیٰ علیہ
السلام پر تورات نازل ہو ئی(4)اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش
ہو ئی (5)اسی دن حضرت یو سف علیہ السلام کوقید خانہ سے رہائی نصیب ہو ئی
اور مصر کی حکومت ملی ۔(6)اسی دن دنیا میں پہلی با ران رحمت (رحمت کی بارش
)ہو ئی (7)اسی دن حضو ر ا نے حضرت خدیجہ ؓ سے نکاح فر مایا (8)اسی دن ابو
لولو مجوسی کے ہا تھوں مصلیٰ رسول ؐ پر حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ نے زخمی ہو
کر جام شہادت نوش فر مایا (اسما الرجال مشکوٰۃ)(9)اسی دن کو فی فریب کا روں
نے نواسۂ رسول ؐ اور جگر گو شۂ فا طمہ ؓحضرت امام حسین ؓ کو شہیدکیا
(10)اسی دن قریش خانہ کعبہ پر نیا غلاف ڈالتے تھے(معارف الحدیث :۱۶۸/۴،پیغام
حق و صداقت :ص ۱۶۸) (11)اسی دن حضرت یو نس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول
ہو ئی اور ان کے اوپر سے عذاب ٹلا ۔(معارف القرآن :پ۱۱آیت ۹۸)(12)اسی دن
حضرت جی مولانا انعام الحسن ؒکا انتقال ہوا ۔ |