بھوت نامہ

بات تھی بھوتوں کی آبادی کی پاکستان میں،،،ہو سکتا ہے کہ نیکسٹ ٹائم ہمیں بھوتوں
کی مردم شماری بھی کرناپڑ جائے،،،،کیونکہ یہاں بھوت اتنے ہی ہیں،،،جتنے پڑوسی کے
پی۔ا یم مودی کے گناہ ہیں،،،

ہو سکتا ہے الیکشن کے بعد پاکستان میں بھوتوں کی ہی حکومت آ جائے،،،ذرا سوچیے
کتنا مزا آئے گا دنیا کے میڈیا میں یوں خبر لگا کرے گی،،،
‘‘ پاکستانی بھوت پی۔ ایم نے جلی ہوئی راکھ اور ہڈیوں کا ناشتہ گیا‘‘
‘‘ بھوتوں سے اپنے خطاب میں پاکستانی پی۔ایم نے کہا،،،انسانوں سے دور رہا کرو،،،ایسا نہ ہو
کہ تم پر ان کا اثر پڑ جائے‘‘

بھوت اپنے بچوں کو یوں ڈانٹا کریں گے،،،بالکل انسانوں جیسا ہوتا جارہا ہے،،،
بھوت آنٹی ،،،اپنے تیسرے والے بھوت پر نظر رکھو،،،اس کی نظر کسی انسانی گلر فرینڈ پرہے
پتا ہے نہ لڑکی کیا ادھم مچا دے گی،،،ہر اک کو دوسرے سے لڑا کر اپناالو سیدھاکرلےگی،،،

چلیں جی ابھی تو ایسا ویسا کچھ نہیں،،،آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہمیں کیسے پتا،،،کہ
یہاں بھوت بہت ذیادہ ہیں،،،چلیں ہم آپ کی ٹینشن ختم کر دیتے ہیں،،،
ملک میں قتل ہوتے ہیں،،،ڈاکے پڑتے ہیں،،،اغواہ ہوتے ہیں،،،بم بلاسٹ۔۔ذخیرہ اندوزی
بلیک میلنگ ہوتی ہے،،،الیکشن میں جیتنے والا ہار جاتا ہے،،،ہارنے والا جیت جاتا ہے
کفن چوری ہو جاتا ہے،،،

یہ سب ہوتا ہے کبھی کوئی پکڑا ہی نہیں جاتا،،،کیونکہ نظر ہی نہیں آتا،،،پکڑا خاک جائے گا
ثابت ہوا یہ سب بھوتوں کے کام ہیں،،،سندھ کے اک وزیر کے بنک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے
آگئے،،،موصوف بولے مجھے نہیں پتا یہ پیسے کیسے آئے،،،
یعنی یہ کام بھی بھوتوں نے کیا،،،پاکستانی وزیر کو پتا ہی نہیں چلاکہ یہ اربوں روپے کہاں
سے آئے،،،بچوں کو بھی کچھ پتا نہیں ،،،وہ تو ہیں ہی بچےبھلا ان معصوموں کو کیا علم
ہوگا،،،

اک بچہ تو اتنا معصوم ہے،،،علم دوست ہے،،،کے بچوں کی ٹیچر سے ہی شادی کر لی
کیونکہ شاید پہلی بیوی ان پڑھ تھی،،،مگر اس کو بھی نہیں پتا چلا،،،کہ سب دولت
کہاں سے آئی،،،یہ بھی بھوتوں کا ہی کام ہے،،،آج کا بھوت نامہ ختم۔۔۔۔

جب کوئی پکڑا نہ جائے،،سمجھ نہ آئے
بیچارہ بھوت ہی مارا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253966 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.