کچھ لوگوں کی شخصیت افق آسمانی پر نمودار ہونے والے خاص رنگوں
“قوس وقزح” سی ہوتی ہے،جس کا نکھرا پن اور رنگا رنگ وصف ہر کسی کو اپنی جانب مائل
کرلیتا ہے۔اس کے برعکس کچھ افراد “گرگٹ صفت” ہوتے ہیں،گرچہ یہ وصف بھی اپنے اندر
رنگارنگی کی کیفیت رکھتا ہے۔لیکن اس وصف میں انسانی طبیعت کو مائل کرنے کی صلاحیت
مفقود ہے۔اس لیے کہ گرگٹ کا یہ وصف عیب کی مثال میں پیش کیا جاتا ہے اور “قوس
قزح”مدح ہے،جس کا مستحق ہر کوئی نہیں ٹھہرتا۔
|