ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی بالکل اسی طرح بظا ہر
شاندار دکھائی دینے والی چیزوں میں بھی بہت سے مسائل پائے جاتے ہیں اور
پاکستانی اداروں میں مسائل کا ہونا تو عام سی بات ہے۔اسی نقطعہ نظر سے اگر
جائزہ لیں تو موٹر وے کی کھلی سڑکوں پر شاندار گاڑیوں میں انتہائی محنت ،
جانفشانی اور بہترین اخلاق کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیتے افیسرز سبھی کو
متاثر کن لگتے ہیں۔لیکن ایک عام رائے ہے کہ جیسا دکھتا ہے ویسا ہوتا
نہیں۔ہر کسی کو کام کرتے آفیسرز تو متاثر کرتے ہیں لیکن ان کے پیچھے کے
مسائل کسی کو دکھائی نہیں دیتے اور نہ ہی کوئی دیکھنا چاہتا ہے۔ان کے پیچھے
کونسی پالیسز ہیں اور ان پالیسیز کی وجہ سے کیا مسائل ہیں ان سے سب لا تعلق
ہیں اور یہی پاکستان اور پاکستانی قوم کا المیہ ہے۔جو کہ انتہائی درد ناک
ہے۔ اور ہمارا حکمران طبقہ بھی اس صورتِ حال پہ خاموشی اختیار کیے ہوئے
ہیں۔حال ہی میں پاکستان موٹر وے پولیس ملازمین کی طرف سے ایک باقاعدہ پمفلٹ
بھی دیکھنے میں آیا جس کے کچھ چیدہ چیدہ پوائنٹس یہ ہیں۔
• موٹر وے پولیس کو قائم کرتے ہوئے جو ڈبل بنیادی تنخواہ منظور کی گئی تھی
اسے 2010 میں منجمد کردیا گیا۔
• 2010 میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا
لیکن موٹر وے پولیس کو اس سے محروم رکھا گیا۔
• سبھی پولیس فورسز کو رسک الاونس دیا جارہا ہے لیکن موٹر وے پولیس اس سے
محروم ہے۔
• وزیرِ اعظم نے 30 دسمبر 2014 کو موٹر وے پولیس کیلئے20 فیصد اضافے کی
منظوری دی لیکن اس میں سے صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔
معاشی معاملات کا بہتر ہونا آج ہرکسی کی بنیادی ضرورت ہے اگر کوئی معاشی
لحاظ سے مضبوط نہیں تو اس کے کام کرنے کی صلاحیت آدھی رہ جاتی ہے۔
اسکے علاوہ۔۔۔
• سال میں یونیفارم 2 با رملتا تھا لیکن اب 1 بارملتا ہے۔۔
• رہا ئش بنیادی سہولیات سے با لکل محروم ہے اور وہاں کے حالات بھی انتہائی
ناقص ہیں۔۔
• اینول ریوارڈ پالیسی جس کے تحت سال کے آخر میں کارکردگی کی بنیاد پر
انعام کے طور پر رقم دی جاتی ہے وہ محض انعام حاصل کرنے کیلئے ایک لالچ بن
کر رہ گیا ہے۔جس کی وجہ سے ہر کوئی اس کوشش میں رہتا ہے کہ وہ زیادہ سے
زیادہ چالان کرکے انعام کی طرف بڑھ سکے۔۔
موٹر وے پولیس بہتر ہے لیکن وہ بہتر سے بہترین بن سکتی ہے اگر ان مسا ئل کا
تدارک کیا جائےاور سب سہولیات فراہم کی جائیں۔اگر ایسا ہوجائےتو بھرپور
طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دینے والے یہ جوان اپنے فرائض کی انجام دہی
میں مزید تن دہی سے کام لے سکتے ہیں اور موٹر وے پولیس کا معیار جو دن بدن
گرتا جا رہا ہے دوبارہ اپنی جگہ پر آسکتا ہے۔ |