کنبہ

کنبہ اور برادری کی اھمیت کا احساس بچوں کی تربیت میں لازمی ھونا چاھیے

کنبہ ،خاندان،برادری

آ حروف کے کنبے کا سب سے بڑا بیٹا تھا-اس کا ایک بیٹا تھا جس کا نام الف تھا -الف بہت معصوم اور بالکل سیدھا سادہ سا بچہ تھا-الف کی پانچ بہنیں تھیں جن کا نام ب،پ،ت،ٹ،ث تھا-الف اسکول سے گھر آکر کھانا کھاتا اور تھوڑی دیر آرام کر کے مدرسے چلا جاتا-واپس آکر وہ اپنی بہنوں کے ساتھ کھیلتا -الف کی سالگرہ کا دن آیا تو ‘ آ ‘ نے ایک باڑی دعوت کا اہتمام کیا جس میں سارے کنبے کو مدعو کیا-الف بہت خوش تھا الف کے چچا کے بیٹے ج،چ،ح،خ بہت سے تحفے جو لاےّ تھے-الف کے تایا جان کی بیٹیاں د،ڈ،ذ،ر،ڑ،ز،ژ بھی کچھ کم نہ تھیں الف کے لیے کھلونے،بسکٹ،ٹافیاں تحفے میں لایّیں -الف کے چا چا س اور ش بھی الف کے لیے گیند اور بللا لاےّ-الف کے تایا جان اور تایا جی ص اور ض الف کے لیے لکڑی کا گھوڑا اور فٹ بال لاےّ-الف کی پھوپھیاں ط ،ظ الف کے لیے سفید کرتا پاجامہ اور سویٹر ،مفلر لایّں-الف بڑی خوشی اور شوق سے سب سے تحایّف وصول کر رہا تھا کہ اچانک شور و غل میں اضافہ ھوا ارے الف کے بڑے ماموں ع اور غ اپنے بچوں ف،ق،ک،گ کے ھمراہ ڈھیر سے تحایّف لاےّ ھیں-اور ان کے پیچھے بڑی خالایّیں ل،م،ن اور چھوٹے ماموں و اور چھوٹی خالایّیں ٰء اور ھ بھی ھیں الف سب سے مل کر بہت خوش تھا مگر اس کی نگاہیں دروازے کی جانب تھیں کیوں کہ اسے انتظار تھا کا جو بازار گےّ ھوےّ تھے -سب انتظار میں تھے کہ سالگرہ کا کیک کاٹا جاےّ مگر دادا جی اور دادی جان کے بغیر کیسے ممکن تھا تھوڑی ھی دیر میں برآمدے سے ٹن ،ٹں،ٹن ٹن کی آوازیں آییّں ارے یہ تو سایّکل کی گھنٹی کی آواز ھے الف دوڑتا ھوا گیا دروازے پہ دادی جان ی اور دادا جی ے کھڑے مسکرا رھے تھے الف دوڑتا ھوا گیا اور دادی جاان کے گلے لگ گیا اور دادا جی کو بھی جپھی ڈالی دادی جان اور دادا جی نے الف کو ڈھیروں دعایّیں دیں -پھر کیک کاٹا گیا اور حروف کے سارے کنبے ب،پ،ت،ٹ،ث،ج،چ،ح،خ،د،ڈ،ذ،ر،ڑ،ز،ژ،س،ش،ص،ض،ط،ظ،ع،غ،ف،ق،ک،گ،ل،م،ن،و، ء ،ھ،ی، ے نے الف کو سالگرہ کی مبارک باد دی - بی جی
 

BG
About the Author: BG Read More Articles by BG: 7 Articles with 5550 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.