امیر سے امیر تر ہونے کی سیاست

خدا نخواستہ ضمیر نے ہمیں سدھرنے پر مجبور کر دیا؟
تو ہم ترقیّ کیسے کریں گے ؟
عیش و عشرت کیسے کریں گے ؟
شراب و شباب کے مزے کیسے لوٹیں گے ؟
غریبوں کے مال جان اور عزّت کے ساتھہ کیسے کھلواڑ کریں گے ؟
حرام کے مال کی ہزاروں لاکھوں کی دھاڑیاں کیسے لگائیں گے ؟
قانون اور پولیس کو اپنا زرخرید بنا کر قانون کی دھجیاں کیسے اڑائیں گے ؟
لوٹ مار قتل و غارت غبن دھاندلیاں کیسے کریں گے ؟

ہمارے سیاست دان اپنے تمام فرائض کو بھول کر امیر سے امیر تر ہونے کی دوڑ میں دن رات ہمہ وقت مصروف ہیں یہاں مصروف لفظ ذرا کمزور معلوم ہوتا ہے یوں کہنا چاہیے کہ برسر پیکار ہیں اور ہر ممکن طریقے سے لوگوں کا مال ہڑپ کرنے میں کوئی شرم و حیا کوئی خدا خوفی کوئی فکر آخرت ان کے ضمیر کو خبردار نہیں کرتی ہے بلکہ ہمارے سیاست دان ضمیر نام کی شے کو منوں مٹی کے نیچے دفن کر چکے ہیں کہیں ضمیر یہ نا کہہ دے کہ یہ جو تم کرپشن کر رہے ہو یہ جرم ہے اللہ کو ناراض کرنے کا باعث ہے
خدا نخواستہ ضمیر نے ہمیں سدھرنے پر مجبور کر دیا؟
تو ہم ترقیّ کیسے کریں گے ؟
عیش و عشرت کیسے کریں گے ؟
شراب و شباب کے مزے کیسے لوٹیں گے ؟
غریبوں کے مال جان اور عزّت کے ساتھہ کیسے کھلواڑ کریں گے ؟
حرام کے مال کی ہزاروں لاکھوں کی دھاڑیاں کیسے لگائیں گے ؟
قانون اور پولیس کو اپنا زرخرید بنا کر قانون کی دھجیاں کیسے اڑائیں گے ؟
لوٹ مار قتل و غارت غبن دھاندلیاں کیسے کریں گے ؟
لوگوں کی برسوں کی خون پسینے اور محنت کی کمائی سے بنائی ہوئی پراپرٹی پر ناجائز قبضے کیسے کریں گے ؟
ضمیر زندہ ہوگیا تو روز بروز کم عمر خوبصورت کنواری دوشیزاوں کو اپنے بستر کی زینت کیسے بنائیں گے ؟
دنیا کی امیر ترین اداکاراوں سنگرز اور رقاصاوں اور سپورٹس گرلز کے ساتھہ ڈیٹس کیسے ماریں گے ؟
نت نئے طریقوں سے جنسی تعلقات قائم کرنے والی حسیناوں کے ساتھہ کیسے داد عیش دیں گے ؟
بڑے بڑے بجٹ کی فلموں میں ہیرو بن کر کیسے انٹر نیشنل پروٹولز حاصل کریں گے ؟
ذرا ذرا سی بیماریوں کے علاج کے لئے بیرون ملک کیسے جائیں گے ؟
اپنے بچّوں کو بڑے بڑے انٹر نیشنل تعلیمی اداروں میں امریکہ برطانیہ اٹلی جاپان کینیڈا یورپ سپین میں کیسے اعلٰی تعلیم دلائیں گے ؟
اپنے بچّوں کو ڈاکٹر انجینئر سائنٹسٹ وکیل بزنس مین اینکر اور اعلیٰ افسرکیسے بنائیں گے ؟
فیکٹری اونر مل مالک گروپ آف انڈسٹریز کے مالک ؛ ہوٹلوں اور بینکوں کی چین کے مالک بڑے سرمایہ کار کیسے بنیں گے ؟

ہمارا ضمیر زندہ ہوگیا تو

اہم دینی اور ملکی مفادات دشمنوں کے ہاتھوں بیچ کر اسلام اور پاکستان سے غدّاری کرکے کروڑ پتی ارب پتی کیسے بنیں گے ؟
مخالف پارٹی کو ناک آوٹ کرنے کے لیے جوڑ توڑ اور کرپشن کا بازار گرم کرکے مخالفین کی حکومت کیسے گرائیں گے ؟
اللہ کے دین کی دعوت دینے والے کرپشن ختم کرنے والے مخلص اور ایماندار لوگوں اور جماعتوں کو کالعدم کیسے قرار دلایں گے ؟
برسوں کی سخت جدّوجہد کر کے ناموس رسالت دینی غیرت و حمیّت اور پاسداری کا درس دینے والے مذہبی لیڈروں کے اثاثوں اور ان کی تنظیموں کو کیسے کیپچر کریں گے ؟
اس لیے ضمیر کو زندہ نہیں ہونے دینا ہے ورنہ سیاست کے میدان میں بہت پیچھے رہ جائیں گے اور دوسری جماعتوں والے ہمیں روندتے ہوئے ترقْی کی راہ پر بہت آگے نکل جائیں گے

میرے بھائیوں یہ سیاست نہیں ہے سیاست سے غدّاری ہے اور امیر سے امیر تر ہونے کی ناجائز دوڑ ہے ایک خوبصورت الفاظ سے مزیّن کیا ہوا ظلم ہے یہ سب چیزیں دنیا میں ہی رہ جائیں گی وارثوں کے کام آئیں گی آخرت میں سوائے عذاب کے کچھہ نہیں ہوگا -

محمد فاروق حسن
About the Author: محمد فاروق حسن Read More Articles by محمد فاروق حسن: 108 Articles with 125951 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.