منٹوں میں دبلا ہو جائیے

آج ہم اپنے پڑھنے والوں کو یا یوں کہیئے جو قاری ہمیں برداشت کرتے ہیں،،،ان
کو فوراَ سے پیشتر دبلا ہونے کے غیر روایتی طریقے بتائیں گے،،،جو کہ شاید آپ
پر گزر چکے ہوں،،،پر آپ نے ان پر غور نہیں کیا ہو گا،،،

مگر ایسے دبلے ہونے کے طریقے ہر شخص کے لیے علیحدہ علیحدہ ہیں،،،اک
طریقہ دوسرا فرد استعمال نہیں کر سکتا،،،کیونکہ یہ ہر اک کے لیے الگ الگ اثر
رکھتے ہیں،،،

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے طریقے ہیں جو ہم نے دریافت کیے ہیں،،،
بات یہ ہے کہ ہمارے طریقے انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں،،،ہم ذرا تفصیل
اور مثال سے سمجھا دیتے ہیں،،،لوگوں کا خیال ہے کہ ہم مثال دینے اور تفصیل
سمجھانے میں اپنا کمال رکھتے ہیں،،،

دیکھیں اگر آپ موٹے ہیں،،،چلیں ایسا نہیں کہتے،،،اگر آپ غیر شادی شدہ معصوم
سی دو من کی کوئی خاتون نما لڑکی ہیں،،،اور بہت مشکل سے کرسی میں سما پاتی
ہیں یا دروازے میں اکثر پھنس جاتی ہیں،،،اور اپنی ڈائٹنگ میں بھی درجن بھر
کیلے کھا جاتی ہیں،،،
بس آپ نے کچھ نہیں کرنا،،،اپنی بھابھی،،،پڑوسن،،،سہیلی کسی سے بھی ہلکا پھلکا
جلنا شروع کردیں،،،آپ دنوں میں باریک ہوسکتی ہیں،،،

اگر آپ گھر کی بہو ہیں،،،تو اپنی نندوں سے،،،ساس سے،،،اگر دیورانی نہیں تو دیور کی
کمائی سے ہی جلنا شروع کردیں،،،آپ دن دگنی رات چوگنی تیلا بنتی جائیں گی،،،
اس طرح آپ کسی کو بھی باآسانی سوئی کی طرح چبھ سکتی ہیں،،،
اور کچھ نہیں توآپ پڑوسن کے نئے ڈریس سے جل کر بارہ گھنٹوں میں دو پاؤنڈ وزن
کم کر سکتی ہیں،،،

اگر آپ نہ ہی بہو ہیں،،،نہ ہی نند نما چڑیل ہیں،،،چلیں اگر آپ ساس ہی ہیں،،،تو
آپ بہو کی خوشی اس کی مسکراہٹ سےجل کر تو دیکھیں،،،آپ اپنے آپ کو بہت
ہلکا فیل کریں گی،،،
اگر آپ بہو سے جل جل کر مایوس ہو چکی ہیں،،،اور وزن بڑھتا جارہا ہے،،،تو اب آپکو
اپنی جلن میں کوئی ورائٹی لانا ہو گی،،،جیسے سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ
ٹوٹے،،،
یعنی آپ اس سے ایسا جلو کہ تپش بہو کو بھی فیل ہو،،،کچھ نہ سہی کم سے کم
اس کی ناک ہی کالی ہوجائے،،،بہو کے سامنے اس کی خوب تعریفیں کرو،،،
دوسروں کے سامنے بہو میں اتنے کیڑے نکالے جائیں،،،کہ وہ بہو کم کیڑے والی
چھپکلی ذیادہ نظر لگے،،،

اپنی ہر ناکامی کا،،،کچن کی گندگی کا،،،اگر بلب فیوز ہو یا لوڈ شیڈنگ ہو،،،سب
کا ذمہ دار بہو کو ٹھہرا دیں،،،
پھر بھی کام نہ بنے تو کہہ دیں،،،امریکہ نے عراق پر حملہ ہماری بہو کی وجہ سے
کیا تھا،،،
ابھی بہت سے طریقے باقی ہیں،،،جو آئندہ خدمت میں پیش کروں گا۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253809 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.