میرے دوستو!

میرے دوستوں میں ہر قسم کے دوست پائے جاتے ہیں،،،ان میں بہت سی خوبیاں
ماں باپ نے،،،یا پھر کسی کی بیوی نے کوٹ کوٹ کے بھری ہیں،،،
اب ہمیں سوائے چند کے ذیادہ کے متعلق نہیں پتا کہ ان کی کوٹائی کس چیز
سے کی گئی ہے،،،

خیر ہمیں اس سے کیا،،،ہم بہت پوزیٹو ہیں،،،اس لیے ہم ان کی خوبیوں کا ذیادہ
پرچار کرتے ہیں،،،اور جس طرح وہ ہمیں زیادہ تر مشورے دیتے ہیں،،،جیسے اک
دفعہ ہم نے پوچھا کہ ہم کونسے پروفیشن میں جائیں؟؟،،،
ہمارے دوست نے ہمیں غور سے دیکھا،،،پھر خودکلامی کی،،،سر ہلایا جیسے
مراقبے میں گئے ہوں،،،پھر ان کی واپسی ہوئی،،،
بولے،،،آپ کی خوبیوں پر نظر دوڑائی جائے،،،تو آپ حد سے ذیادہ کام چور،،،کم عقل ہو،،،
آپکو سرکار کا نمائندہ ہونا چاہیے،،،کیونکہ کسی اور جگہ کوئی آپ کو اک لمحہ بھی
برداشت نہیں کرے گا،،،

ہم نے انکی بہت سی باتوں سے اختلاف کے باوجود بھی سرتسلیم خم کیا،،،اور سرکار پر
بوجھ بن گئے،،،بعد میں پتا چلا کہ ہم عوامی بوجھ ہیں،،،خیر اٹس ٹو پرسنل،،،

ہم اب دوستوں کو اکثر ایڈوائز دے ہی دیتے ہیں،،،جبکہ وہ بار بار منع بھی کرتے ہیں،،،
ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگتے ہیں،،،مگر ہم اس نیکی سے محروم نہیں ہونا چاہتے،،،
اب جیسے کہ ہمارے اک دوست جھوٹ بہت اعلاء قسم کا بولتے ہیں،،،ہم اکثر کہتے
ہیں،،،کہ تم میں اک کامیاب سیاستدان اور شوہر چھپا ہوا ہے،،،
سیاستدان تو وہ بن نہیں سکے مگر شوہر بن ہی گئے،،،اک عدد محترمہ کے،،،
روز پیٹے جاتے ہیں،،،مار کھاتے ہیں،،،

ان دوست صاحب نے ہم سے بہت شکوے کیے،،،کہ ہماری بات سچ ثابت نہیں ہوئی،،
ہم بولا آپ ناشکرے ہو،،،بیوی کی مار یاد رہتی ہے،،،غصہ یاد رہتا ہے،،،اس کے ہاتھ
کے گرم گرم پراٹھے یاد نہیں رہتے،،،
وہ بولا کبھی پراٹھوں کا آٹا گوندھنا،،،پھر پتا چل جائے گا،،،
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193062 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.