سی وی کی تیاری اور 8 تباہ کن غلطیاں

بشکریہ: ہماری ویب

ملازمت کے حصول کے لیے سی وی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر اس میں غلطیاں کرنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی ریس سے قبل اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لیں۔ معمولی سی غلطیاں بھی ہائرنگ منیجر کو وہ سی وی پھینکنے کے لیے تیار کردیتی ہیں۔ یہاں سی وی میں کی جانے والی چند تباہ کن غلطیوں کا ذکر کیا گیا ہے جن سے گریز کرنا چاہیے۔
 

image


ٹائپنگ اور گرامر کی غلطیاں
سی وی میں گرامر اور ٹائپنگ کی غلطیاں ہائرنگ منیجر کو ایک چیز بتاتی ہے کہ آپ کو اتنی بھی پروا نہیں کہ اپنی سی وی بنانے کے بعد ایک بار مزید اسے دیکھ لیں، تو وہ اسے پڑھنے کے لیے وقت کیوں ضائع کرے گا؟

عجیب لنکس
کبھی بھی سی وی پر اپنے ٹوئٹر یا انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے لنکس نہ دیں، ماسوائے اگر وہ ملازمت کی ضرورت ہو، ماہرین کے مطابق امیدواروں کے اندر اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو قیمتی سمجھنے کا رجحان ہوتا ہے اور وہ انہیں سی وی میں شامل کردیتے ہیں جو انکار کا امکان بڑھا دیتا ہے۔
 

image

جھوٹ
کبھی بھی اپنی سی وی میں کوئی جھوٹ شامل نہ کریں، آپ پکڑے جاسکتے ہیں، ابھی یا بعد میں کسی وقت اور ان کا پکڑا جانا یقیناً آپ کو شرمندہ کردے گا۔ اگر تو آپ کے پاس کسی ملازمت کے لیے تجربہ نہیں تو بہتر یہ ہے کہ دیانتداری سے اس بات کو سی وی میں شامل کردیں اور اچھے نتائج کی امید رکھیں۔

تنخواہ کی معلومات
کچھ افراد اپنی سابقہ ملازمتوں کی تنخواہ بھی سی وی میں لکھ دیتے ہیں، یہ معلومات مکمل طور پر غیر ضروری اور غلط پیغام دیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق آپ کو کبھی بھی سی وی میں ممکنہ تنخواہ کی خواہش کا اظہار نہیں کرنا چاہیے، یہ دستاویز پیشہ وارانہ تجربے اور صلاحیت کے اظہار کے لیے ہوتی ہے، تنخواہ کا معاملہ انٹرویو کے دوران اٹھایا جاسکتا ہے۔

مضحکہ خیز فونٹس
سی وی کے لیے فینسی فونٹ کا انتخاب نہ کریں، اکثر لوگ سی وی کو اچھا دکھانے کے لیے فینسی فونٹ کا استعمال کرتے ہیں مگر ان کو پڑھنا مشکل ہوتا ہے اور کمپنی کی انتظامیہ ایسی سی ویز کو پسند نہیں کرتیں۔
 

image

مطلوبہ صلاحیت یا تجربے کا ذکر نہ کرنا
یہ تو واضح ہے کہ اگر آپ کی قابلیت طے کردہ معیار کے مطابق نہ ہو تو سی وی کچرے کی ٹوکری میں ہی جائے گی، ہائرنگ منیجرز ایسی سی ویز پر وقت ضائع نہیں کرتے جو مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترتی ہوں، ہوسکتا ہے کہ آپ باصلاحیت ہوں مگر آپ کی سی وی آپ کی حقیقی مضبوطی اور تجربے کے اظہار سے قاصر ہو، جو ناکامی کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔
 

image

ناقص فارمیٹنگ
سی وی میں تخلیقی صلاحیت کے استعمال کی ضرورت نہیں ماسوائے اگر آپ کسی ڈیزائن انڈسٹری میں اپلائی کررہے ہو، ہر ایک کو سادہ فارمیٹ استعمال کرنا چاہیے، بہت زیادہ پیچیدگی پڑھنے والے کا آپ کے حوالے سے تاثر خراب کرسکتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Often, your CV is your one shot of impressing a recruiter and securing you an interview for a job you really want. So it’s important that you get it absolutely right. Unfortunately though, talk to any recruiter and they’ll tell you how many potentially good candidates fall at the first job hunting hurdle by making silly but fatal mistakes on their CV.