غور فرمائیے!!!!!!!!!! آج تک آپ نے بیوی سے جھگڑے کے
نقصانات پڑھے ہونگے تو آئیے آپ کو فوائد سے متعارف کراتے ہیں -
اپنی زوجہ سے لڑنے کے فوائد....
*1-* نیند میں کوئی خلل نہیں آتا
سُن رہے ہو کیا ،
لائٹ بند کرو ،
پنکھا بند کرو ،
کمبل ادھر دو ،
ادھر منہ کرو ،
وغیرہ
*2-* جب تک بیوی سے جھگڑا رہتا ہے اس دوران بیوی پیسے نہیں مانگتی ۔
*3-* جھگڑے کے دوران بات چیت بند ہوتی ہے جس سے روز روز کی کچ کچ کم ہوتی
ہے اور شوہر بلا وجہ کشیدگی سے بچا رہتا ہے ۔
*4-* جو اپنا کام آپ کر سکتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ بیوی کر دیتی ہے،
لڑائی کے بعد وہ چھوٹے موٹے کام (خود اٹھ کر پانی پینا، نہانے کے لیے اپنے
کپڑے خود نکالنا، اپنے لئے خود چائے بنانے) خود کر کے شوہر کام کرنے کا
عادی ہو جاتا ہے ۔
*5-* جھگڑے کے دوران کام کے وقت آپ کو بیوی کی فالتو کالز (کیا کر رہے ہو؟
کہاں ہو ،
آج موسم کیسا ہے ، کھانا کھایا تھا ؟ اس قسم کے فقرے ) نہیں آتے، جس سے آپ
اپنے کام پر بھرپور توجہ مرکوز کر سکتے ہیں ۔
*6-*سب سے زیادہ شوہروں کو کام کے بعد جلدی گھر آنے کے لئے گھر سے بار بار
فون آتے ہیں مگر ایک
بار جھگڑا ہو جانے کے بعد آپ کچھ دن تک اس فکر سے دور رہ سکتے ہیں ۔
*7-* یہ انسان کی نفسیات ہے کہ جو چیز نہیں ہوتی اسکی قیمت کا احساس تب ہی
ہوتا ہے، جھگڑے کے دوران بیوی کو آپ کی قدر کا احساس ہوتا ہے ۔
*8-* آپس میں جھگڑے سے محبت بڑھتی ہے، کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے ایک بار
بارش ہو جائے تو موسم سہانا ہو جاتا ہے ۔
*اور بھی بہت سےفوائد ہیں. مگر وقت کی کمی کی وجہ سے لکھنا مشکل ہے ۔*
تو آئیے عہد کریں کہ آج کے بعد آپ سب شوہر مہینے میں ایک نہ ایک بار اپنی
بیوی سے جھگڑا ضرور کریں گے *(بیوی تو ہمیشہ تیار رہتی ہے* ) تاکہ ایک ماہ
میں کچھ دن شوہر حضرات بھی کچھ وقت امن و سکون سے گزار سکیں ۔
.اور ساتھ میں سب کنواروں کے لیے بھی دعا کریں تاکہ انکی زندگی میں بھی
کوئی ایسی آئے جس سے وہ *"جھگڑا"* کرسکیں...!!
*شوہروں کے مفاد میں جاری نوٹ:
*1- جھگڑا اپنےرسک پر اور اپنی جسمانی صحت کے مطابق کریں ۔*
*2 -جھگڑے کے ضمنی اثرات کی ذمہ داری مصنف کی نہیں ہوگی ۔*
*3 -زنانہ آلاتِ حرب (بیلن ،ڈنڈا،جھاڑو) سے بچنے کا خود بندوبست کریں ۔
(فیس بک پوسٹ) |