میری پڑوسن

جس طرح اک چینل کی ہر خبر پر نظر ہوتی ہے،،،اس طرح ہماری اک پڑوسن ہے،،،
آپ یہ نہ سمجھیے گا کہ ہماری ہر پڑوسن پر نظر ہے،،،
بالکل بھی نہیں،،،ہماری اک پڑوسن ہے جسے ہم مِس بی بی سی کہتے ہیں،،،
محترمہ نے ماسٹر کر رکھا ہے،،،
مطلب ماسٹرز ڈگری نہیں،،،انہوں نے سکول ماسٹر سے بیاہ رچا رکھا ہے،،،

محلے کی کوئی خبر ان سے چھپی نہیں رہ سکتی،،،ان کے سیٹلائٹ میں محلے کا
اک اک گھر فوکس رہتا ہے،،،
کس کا کس سے چکر ہے،،،کون اپنی بہو پر ظلم کرتے ہیں،،،کس نے دودھ والے کے
سبزی والے کے کتنے پیسے ادھار کر رکھے ہیں،،،کس کی منگنی ٹوٹ گئی،،،کس کی
ٹوٹنے والی ہے،،،ہر خبر پر ان کی نظر رہتی ہے،،،

ہمارا خیال ہے کہ اگر ہماری پڑوسن وائٹ ہاؤس میں ہوتی،،،تو اوبامہ کو طلاق ہوچکی
ہوتی،،،ہیلری کلنٹن چار شادیاں کر چکی ہوتی،،،یا پھر اپنے دودھ والے کے ساتھ بھاگ
چکی ہوتی،،،
خیر ہمیں ان فرنگیوں سے کیا لینا دینا،،،

بہرحال مس بی بی سی کی آنکھ سے کچھ بچ نہیں سکتا،،،
وہ تو یہاں تک بتا دیتی ہیں کہ رات تین بجے محلے میں کتا کیوں بھونکا تھا،،،
اک دفعہ رمضان میں بحث ہو رہی تھی کہ عید انتیس کی ہو گی یا تیس کی،،،
مس بی بی سی فوراَ بولی،،،اس دفعہ تیس کی ہوگی،،،چاند کا موڈ ٹھیک نہیں،،،
اس کی محبوبہ نے سورج کو لائن دینا شروع کر دی ہے،،،چاند ہر ٹائم اداس اور
منہ چھپائے رکھتا ہے،،،
ہمیں بہت ہنسی آئی،،،اس کی عقل پر ماتم کرنے کا دل کیا،،،مگر ہماری بولتی
بند ہوگئی،،،جب چاند تیس کو بھی بڑی مشکل سے سامنے آیا،،،
وہ بھی کمزور سی الف کی طرح،،،باقاعدہ لگ رہا تھا کہ اس کا دل ٹوٹ گیا ہے،،،

اک دفعہ ہماری گلی میں اک رکشہ آیا،،،وہ سبزی لیتے ہونے کہنے لگیں،،،کہ
فلان کے گھرکے سامنے اس سائیکل نے پنکچر ہو جانا،،،رکشہ عین اسی جگہ
جا کر پنکچر ہو گیا،،،
ہم بولے مس بی بی سی کتنی بری بات ہے،،،آپ وہاں کیلیں ڈال کر آئیں تھی،،،
وہ بولی ہٹ منحوس،،،پتا نہیں اس گھر میں چار جوان لڑکیاں ہیں،،،

مس بی بی سی کیا خوب ہو تم
مگر بہت منحوس ہو تم
ہم نے دل میں کہا،،،ورنہ مس بی بی سی کو تو ہماری ہر ادا کا پتا ہے۔۔۔۔۔
 
Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254014 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.