پاکستان کی سلامتی و بقا۔۔۔تجزیاتی نظر سے!!

پاکستان مسلم دنیا کا سب سے اہم ترین ملک سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسلامی دنیا کا یہ واحد ایٹمی ملک ہےیہ الگ بات ہے کہ موجودہ دور میں اندورنی و بیرونی سازشوں اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، پاکستان کی مضبوط معیشت، بہترین سیاست، اعلیٰ ترین ریاست، جدید خطوط پر صنعت، اعلیٰ ، منفردو بہترین تعلیم و ہنر، امن و سکون، اتحاد و یقین اور سب سے بڑھ کر ایمان کی دولت یہ سب کچھ دشمنانان پاکستان کو برداشت نہیں ہورہا تھا ۔۔۔ پاکستان کے دانشور و مفکرین کے مطابق امریکہ، بھارت،اسرائیل، افغانستان، ایران ، عرب امارات، روس، سعودی عرب، برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ملکوں نے یکجا اور انفرادی طور پر پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے ہر سطح پر حملے کیئے،امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے، بھارت کی خفیہ ایجنسی را،برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم سکس، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے سب سے بڑے خطرے رہےہیں، ان ممالک کی خفیہ ایجنسی پیش پیش تھیں جبکہ افغانستان، ایران اور عرب امارات کی کم عقلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا سہولت کار بنایا ،سب سے اہم تو یہ ہے کہ اندرون ملک پاکستان کی سیاسی و لسانی جماعتوں نے ان کے ساتھ الحاق کرکے ان کیلئے بہترین سہولت کاری کا حق ادا کیا۔سینئر صحافیوں نے اس موضوع کے متعلق کہا ہےکہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں میں مسلم پیپلز موومنٹ یعنی پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ہیں ان سیاسی جماعتوں نے سب سے زیادہ بیرون ملک کی خفیہ ایجنسیوں کیلئے موثر کردار ادا کیا ،مسلم پیپلز موومنٹ نے برسراقتدار رہتے ہوئے اپنی اپنی وزراتوں اورسیاسی پلیٹ فارم سے جہاں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا کاری کو فروغ دیا وہیں کرپشن، بدعنوانی کرکے ملکی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کردیا، گویا پاکستان کی ریڈھ کی ہڈی پر وار کیا،یاد رکھنے کی بات تو یہ ہے کہ کسی بھی ملک کی ریاست کی بہتری اس ملک کی معاشی ترقی کا منحصر ہوتا ہے، روس دنیا کا سب سے بڑا طاقت ور ملک تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔!!میرے قارئین کو یاد ہے کہ روس سےامریکہ نے جنگ سے قبل ان کی معیشت کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا جنگ ہو یا امن دونوں صورتوں میں معاشی صوتحال بہت اچھی ہونی چاہیئے وگرنہ تمام طاقت کے باوجود جنگ یا امن نا پید ہوکر رہ جاتا ہے ، آج پاکستان بھی سیاسی و معاشی صورتحال روس کی طرح ہوکر رہ گئی ہے، الحمد للہ ہماری افواج پاکستان اور آزاد عدلیہ کی شاندار کارکردگی ہے کہ ان دو اداروں نے اپنے اندر کسی بھی دشمن کی سازش کو داخل ہونے نہیں دیا، پاکستان کی مسلسل سیاسی و معاشی بگڑتی صورتحال کو فوراً بھانپ لیا اور کمر کستے ہوئے ان کی اندورن و بیرون سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن کے سلسلے شروع کیئے ، جنرلوں اور ان کے ماتحت کور کمانڈروں نے بڑی دانشوری، عقلمندی اور عسکری سوچ کے سبب ان کا بہادری سے مقابلے کیئے۔۔۔معزز قارئین!!سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا دور حکومت ہو یا میاں نواز شریف کا ،ان دونوں سربراہوں کے زمانے میں کالعدم تنظیموں کو مکمل سہولت کاری بخشی گئی جبکہ ظاہری سطح پر صرف بیانات دیکر عوام کو گمراہ کیا گیا پاکستانی عوام کو کئی سالوں سے مسلم پیپلز موومنٹ بے وقف بناکر ملکی خذانے کو سوائے لوٹنے کے کچھ نہیں کیا اور اپنی دولت کو دشمنوں کی بینکوں میں چھپا کر رکھ دیا، چور چوری سے جائے پر ہیرا پھیرا سے نہ جائے یہی حال ان تینوں جماعت کا بھی رہا ہے ۔۔۔،یہاں میں اپنے قائین کو مزید واضع کرتا چلوں کہ مسلم پیپلز موومنٹ کے ساتھ ان کے حواری بھی شامل ہیں جن میں جے یو آئی ف، اے این پی و دیگر جماعتیں جنھوں نے ان کے ساتھ الحاق کرکے بائیں جانب سے خوب لوٹا،مسلم پیپلز موومنٹ کا جب احتساب مکمل ہوگا تو یہی عوام دیکھے گی کہ اربوں نہیں نربوں ڈالرز میں انھوں نے قومی خذانے کی دولت اپنےاپنے بینک اکاؤنٹ میں چھپائے رکھے ہے دوسری جانب عوام کی زندگی اس قدر اجیرن بنادی کہ ایک چار افراد کا گھرانے بھی جینے کے لائق نہیں رہا ،مہنگائی اس قدر کہ جینے کی بنیادی اشیا خریدنا نا ممکن بندی گیا ہے دوسری جانب بین الاقوامی بینک کا مقروض بھی لاکھوں ڈالر پر کردیا، مسلم پیپلز موومنٹ کےبے ضمیر اراکین اسمبلی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے لیکن انہی اراکین میں ایسے بھی ہیں جو ان کی سیاہ کاریوں کو ناپسند کرتے ہیں بلکہ ان کے ان کرتوتوں کے خلاف بھی ہیںلیکن ہر جماعت میں کرپشن و جرائم کی چادر میں لپٹے ہوئے سربراہ اور ان کے حواری اراکین نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں، پاکستان کا آئین و دستور اس بابت ان سب کوسزائے موت مقرر کرتا ہے کیونکہ کرپشن و جرائم میں ملوث اراکین کو دوہری سزا متعین کی جاتی ہے، قانون بنانے والوں نے آئین کے ساتھ بار ہا بار کھلوار کیا ہے آصف علی زرداری ہو یا میاں نواز شریف ان دونوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں بھاری مینڈیٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئین کو اس قدر توڑ مروڑ کر رکھ دیا کہ مسلم پیپلز موومنٹ کچھ بھی کرپشن و لوٹ مار کرلیں ان کا احتساب نہ ہو، ان کی تمام تر کوششیں احتسابی عمل کو بھی پاش پاش کرنا مقصود ہے لیکن یہ ممکن نہ ہوسکے گا، موجودہ دور میں سندھ سمیت پنجاب کی سیاسی صورتحال ابتر ہوکر رہ گئی ہے جبکہ بلوچستان کے اراکین سابق و موجودہ نے بھی کرپشن و بدعنوانی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،معزز قارئین۔۔۔۔!! بلوچستان کے تقریباً ہر بڑی سیاسی جماعت نے اپنی عوام کو دھوکہ دیا ، ترقی و تعمیرات کے نام ہر ہمیشہ کروڑوں قومی خزانے سے دولت لیتے رہے اور اس دولت کو عوام پر صرف کرنے کے بجائے اپنی اپنی جیبوں کی نذر کیا پھر بھی عوامی جلسہ جلوس میں فنڈ نہ ہونے کا روتے رہے ، مسلم پیپلز موومنٹ کا بھی یہی حال رہا ہے ، برسوں کراچی پر اقتدار رہنی والی سیاسی جماعت آج تک کچرا نہیں اٹھا سکی کیونکہ اسے عوامی مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں انھیں تو عیش و تعائش کیلئے عوامی ٹیکس سے حاسل ہونے والی دولت کو لوٹنا مقصود رہتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ کےالیکٹرک مین ان کے اراکین کے رشتہ دار اور اولادیں بھاری تنخواہ اور بڑے عہدے پر برجمان ہیں کیا یہ سب اہل ہیں ؟؟؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کب تک یہ عوام کو لسانی کارڈ پر دھوکہ دیتے رہیں گے کب تک کراچی سمیت سندھ بھر کے شہروں کی سیاست کو بلیک میلنگ کے ذریعے حاصل کرتے رہیں گے ، کیا پاکستانی عوام انسان نہیں جانور ہیں ؟؟؟ کیا پاکستانی ووٹرز ان کے غلام ہیں؟؟؟ یقیناً یہ سب خود دھوکے میں ہیں اور یقیناً انہیں جلد پتا چل جائیگا کہ ان کا احتساب اب سخت ہوگا ،کوئی انہیں نہیں بچا پائے گا ،اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہوتی ہے ،تمام مفکرین، دانشور اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی شہادت پانے والی ارواحیں اللہ کے دربار میں اپنے انصاف کی صدا ضرور دیں ہونگے ،معصوم جانوں کا حساب انہیں ضرور بلضرور دینا ہوگا، ان کے مطابق آصف علی زرداری اور ان کے حواریوں کی نجی جیلوں میں معصوم نہتے کسانوں ، غریب مزدوروں کی ہلاکتیں بھی ان نہیں بخشیں گی ، میاں نواز شریف کے کارخانوں کے ایندھن میں جھونکے جانے والے مزدور اور غریب لوگوں کی ارواحیں بھی ان کے ظلم و بربریت ،اکڑ ، غرور و تکبر کو خاک مٹانے کیلئے بارگاہ الٰہی میں فریاد کرتی ہونگی، شہباز شریف اور ان کے حواریوں کے غرور و تکبر ک نشانہ بننے والے نہتے معصوم ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی روحیں بھی بارگاہ الٰہی میں ان کیلئے بد دعائیں کرتی ہونگے کون ہے پاکستان مین سوائے چند ایک سیاسی رہنما اور اراکین کے جس کے ہاتھ ظلم و بربریت سے خالی رہے ہونگے اس ملک کی سلامتی و بقا کیلئے ان سب کی گردنیں تن سے جدا ہونا ضروری ہے یہی اللہ کی جانب سے عدل و انصاف کا تقاضہ ٹھہرا ہے ، مزید انھوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست دان، نوکر شاہی طبقہ طاقت کے نشے میں اس قدر اندھا ہوجاتا ہے کہ وہ خود کو خدا سمجھ بیٹھتا ہے ، اس کے نذدیک صرف اس کی ذات اہم ہے، یہی وجہ ہے کہ اپنے سامنے سجدہ کراتے ہوئے وہ فرعونیت کا مزا لوٹتا ہے ،اب ایسا ہر گز ممکن نہیں ہوسکے گا کیونکہ آزاد عدلیہ اور آزاد افواج نے قسم کھا لی ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے قانون کی پاسداری کریں گے اور کسی بھی شفارش، دھونس دھمکی،دباؤ کے زیر اثر نہیں آئیں گے ، پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے ہر پہل مقابلہ کریں گے اور اندرونی و بیرونی تمام طاقتوں کو مسمار کرکے ترقی یافتہ آزاد پاکستان عوام الناس کو دیں گے ،انشا اللہ۔۔۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے، پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔۔!!

جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 245218 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.