سٹوڈیو الیون

خوش آمدید ناظرین!! میں آپ کا ہوسٹ پھر سے حاضر ہوں،اک نئے مہمان کے ساتھ،،
ناظرین مشرقی روایت میں مہمان نوازی کو بہت اہمیت حاصل ہے،،،مگر آج کل یہ
روایت دیگر روایات کی طرح دم توڑتی جارہی ہے،،،
مگر آج ہم اک ایسی ہستی کو اپنے سٹوڈیو الیون میں دعوت دے رہے ہیں،،،
جوکئی سالوں سے اس کام کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں،،،کیمرا اک انتہائی
نا معقول قسم کی بھاری بھر کم خاتون پر جاتا ہے،،،جو کہ بظاہر ڈبلیو ڈبلیو ایف کی
کوئی ریسلر دکھائی دے رہی تھیں،،،وزن ایسا کہ جس صوفے پر وہ بیٹھی ہوئی تھی،،،
اس صوفے بیچارے کی بھی چینخیں نکل رہی ہوں گی،،،
اگر وہ ٹینک نما عورت بار بار پہلو نہ بدلے تو یقیناَ صوفے کی سانس رک جائے،،،
اور صوفہ بیچارہ جلد ہی مرحوم ہو جائے،،،

کیمرا واپس ہوسٹ پر جاتا ہے،،،
ہماری آج کی ہماری مہمان پی آئی اے بس کی ہوسٹس ہیں،،،
خاتون غصے سے ہوسٹ کو دیکھتی ہے،،،(تنک کر غصے سے) میں پہلے ہی کہہ
دیا تھا،،،مجھ سے فضول بات نہ کرنا،،،میں گھونسا مار کر تیرا منہ مینڈک جیسا
کر دینا،،،پھر کرتے رہنا،،،ٹر ٹر ٹر

ہوسٹ حیرت سے،،،گھونسا،،،
مہمان دانت پیس کر،،،پنچ ،،،پنچ،،،سمجھ لگی؟؟،،،
دیکھیے خاتون،،،میں نے آپ سے ایسا کیا کہا،،،؟؟،،،!!
یہ بس کی ہوسٹس کس کو بولا،،،اپنی پھو پھو کو؟؟،،،
ہوسٹ جلدی سے،،،میرا مطلب ائیر بس سے تھا،،،عورت کا پارا نیچے آنے کو تیار
ہی نہ تھا،،،
توپوری بات کیا کرو،،،طنزیہ لہجے میں،،،بس ہوسٹس،،،میں کوئی وڑائچ طیارہ،،،
یا نیازی کوچ کی کنڈکٹر ہوں،،،

ہوسٹ نے اپنے غصے پر قابو پاتے ہوئے کہا،،،آجی میں معافی چاہتا ہوں،،،مگر وہ
بھی انسان ہی ہوتے ہیں،،،بس ہوسٹس ہونے میں کیا برائی ہے،،،سب انسان برابر
ہیں،،،سب محنت کرکے ہی اپنا پیٹ پالتے ہیں،،،

ہوسٹ نے سکون سے کہا،،،آجی غصہ تھوک دیجئے،،،ناظرین کو اپنا نام بتا دیجئے
جی میرا نام ایزے ہیں،،،ہوسٹ حیرت سے،،،ایزی؟؟،،،
مہمان غصے سے،،،اوئے مسٹر،،،کوئی بھی ہو آپ،،،مجھے ایزی نہ لو،،،
ہوسٹ سکون سے،،،آپ نے خود کہا،،،اچھا چھوڑئیے،،،آپ کا اصلی نام؟؟،،،
میرا نام عزت بیگم ہے،،،پیار سے سب عزی کہتےہیں،،،
ہوسٹ ڈرتے ڈرتے،،،عزت بیگم،،،عرف ایزی،،،
مہمان نے غصے سے ہوسٹ کو دیکھا،،،ہوسٹ ڈر کر،،،اچھا چھوڑئیے،،،وقفہ لیتے
ہیں،،،میں جب تک آپ کا نام یاد کر لیتا ہوں،،،
مہمان بدستور غصے سے،،،مائنڈ یو آگین ڈونٹ ٹیک می ایزی۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193930 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.