یاسر اور عثمان اپنے کمرے میں چھپ کر سگریٹ نوشی میں مگن
تھے ۔
تم ہار گئے، عثمان نے طنزیہ ہنستے ہوئے دھواں بھرا منہ کھولا ہی تھا کہ ان
کے ابا کمرے میں آپہنچے ۔
ابا حضور غصہ سے تلملائے ، سگریٹ صحت کے لیے کس قدر مضر ہے کچھ علم بھی ہے
؟ اس میں شامل نیکوٹین انسانی جسم کو کتنا نقصان پہنچاتی ہے۔۔۔ وہ مسلسل
سنائے جا رہے تھے اور منہ سے دھواں اُڑائے جا رہے تھے ۔
یاسر نے اپنی سگریٹ آگے بڑھاتے ہوئے کہا یہ لیں پاپا آپ کی سگریٹ ختم ہوگئی
ہے۔ |