پسند کی شادی

چلو کہیں بھاگ چلتے ہیں
نئی دنیا بسائیں گے
جہاں صرف میں اور تم ہوں گے
بھاگ کر شادی توکرلی
وہ نا سمجھ سمجھے اب یہ دنیا والے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے
وہ اپنی ہی دنیا میں مگن ہوگئے
پھر اپنوں نے یوں آگھیرا
جیسے ان کی خوشیوں کو ان ہی کی نظر لگ گئی
دونوں نے بہت منت سماجت کی
لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی
دو ستاروں کا زمین پر ملن دیکھا نہ گیا
جرگہ نے فیصلہ سنایا
دونوں کو زمین میں سمو دیا گیا
اب دو ستاروں کا ملن آسمان پر ہوگا
Saba Naz
About the Author: Saba Naz Read More Articles by Saba Naz: 13 Articles with 14567 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.