پاکستان بیس کروڑ افراد کا ملک اور قدرتی وسایل سے
مالامال ملک پاکستان کو اللہ پاک نے ہر نعمت سے نوازا ہے پاکستان کو بنے اب
ستر سال ہوگے ہیں مگر ان ستر سالوں میں پاکستان نے مسایل اور پریشانیاں
زیادہ اور خوشحالی کم دیکھی ہے ان ستر سالوں میں پاکستان کو زیادہ اندرونی
مسایل کا سامنا رہا اور بھارت جس نے شروع دن سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا
پاکستان کے خلاف خفیہ سازشوں میں لگا رہتا ہے جس کا خمیازہ ہم انیس سو اکتر
میں بھگت چکے جب بھارت کی مکاری کی وجہ سے ہمارے وطن عزیز کو دو لخت ہونا
پڑا اور ہم سے ہمارا مشرقی بازو کٹ گیا اس کے بعد بھارت اب بلوچستان میں
مکاری کر رہا ہے اور پاکستان کو مزید نقصان پہنچانے کے درپے ہے اس کے علاوہ
اب سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے جب سے میاں صاحب نااھل ہوے ہیں تب
سے حکومت نام کی کوی چیز نظر نہیں آرہی مہنگای دوبارہ آسمان کو چھو رہی ہے
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو دوبارہ پر لگ چکے ہیں اور دھرنوں نے پاکستان کی
سیاسی فضا کو دھندلا دیا ہے اور آج کل عجیب سی صورتحال ہے زمیندار بیچارہ
گنے کی فصل کو بیچنے کی فکر میں ہے اور اسکو گنے کا صحیح ریٹ نہیں مل رہا
ملازم طبقہ مہنگای کو رو رہا ہے ملک اس وقت عجیب سی صورتحال کا شکار ہے
عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور سیاستدان عدالتوں کے چکر سے فارغ نہیں ہورہے
جبکہ سی پیک کو کمزور کرنے کیلے بھارت امریکہ ہر روز نی سازش کررہے ہیں اور
ہمارے سیاستدان کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں بھارت ہمارے خلاف منصوبوں میں
مصروف ہے اور ہماری لیڈر شپ ایک دوسرے کو گالیاں دینے میں مصروف ہے جاگو
سیاستداوں جاگو جاگو علماے کرام جاگو پاکستانی عوام جاگو اور ملک کا سوچو
بھارت اور امریکہ کی سازشوں کو ناکام بناو اور ملک کے اتفاق و اتحاد کو
فروغ دو اور پاکستان کی ترقی کا سوچو اب عوام کو بھی سوچ سمجھ کر ووٹ
استعمال کرنا چاہیے اور عوام ایسے لوگوں کو سامنے لاے جو آپس میں لڑنے کی
بجاے وطن عزیز کا سوچیں عوام کا سوچیں پاکستان کو صحیح معنوں میں ایشین
ٹایگر بناے اللہ پاک پاکستا ن کی خیر کرے اور ہمارے وطن کو ہر قسم کی
اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے آمین |