Surah Ghashiya Tafseer

The Surah Ghashiya Tafseer in Urdu translation with mp3 audio format. It's a Makki Surah and has a total of 26 verses, you can listen to Surah Ghashiya Tafseer online audio in the voice of Dr. Israr Ahmed to learn about surah and understand it. Dr. Israr Ahmed is a well-known Islamic scholar who explains Quran on different topics in detail.

Para / Chapter Voice
30 Dr. Israr Ahmed
<
Al-Ghashiyah
>
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے ﴿۱﴾ اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے ﴿۲﴾ سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے ﴿۳﴾ دہکتی آگ میں داخل ہوں گے ﴿۴﴾ ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا ﴿۵﴾ اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا) ﴿۶﴾ جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے ﴿۷﴾ اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے ﴿۸﴾ اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل ﴿۹﴾ بہشت بریں میں ﴿۱۰﴾ وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے ﴿۱۱﴾ اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے ﴿۱۲﴾ وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے ﴿۱۳﴾ اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے ﴿۱۴﴾ اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے ﴿۱۵﴾ اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی ﴿۱۶﴾ یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں ﴿۱۷﴾ اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے ﴿۱۸﴾ اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں ﴿۱۹﴾ اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ﴿۲۰﴾ تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو ﴿۲۱﴾ تم ان پر داروغہ نہیں ہو ﴿۲۲﴾ ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا ﴿۲۳﴾ تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا ﴿۲۴﴾ بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے ﴿۲۵﴾ پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے ﴿۲۶

Reviews & Comments

Surah Ghashiya tafseer is on my list of to do during the holy month of Ramadan. Thank you so much guys for this blessed service towards all Muslims. Don’t have words to pay my regards to you guys. Jazak Allah!

  • Nimra, Lahore
  • Fri 12 May, 2017
captcha