Anas reported:
My mother Umm Anas came to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم  ). And she prepared my lower garment out of the half of her headdress and (with the other half) she covered my upper body and said: Allah's Messenger, here is my son Unais; I have brought him to you for serving you. Invoke blessings of Allah upon him. Thereupon he (the Holy Prophet) said: O Allah, make an increase in his wealth, and progeny. Anas said: By Allah, my fortune is huge and my children, and grand-children are now more than one hundred. 
                    
                 
             
            
                
                    
                        حَدَّثَنِي أَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ، قَالَ: جَاءَتْ بِي أُمِّي أُمُّ أَنَسٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَزَّرَتْنِي بِنِصْفِ خِمَارِهَا، وَرَدَّتْنِي بِنِصْفِهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذَا أُنَيْسٌ ابْنِي، أَتَيْتُكَ بِهِ يَخْدُمُكَ فَادْعُ اللهَ لَهُ، فَقَالَ: «اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ» قَالَ أَنَسٌ: فَوَاللهِ إِنَّ مَالِي لَكَثِيرٌ، وَإِنَّ وَلَدِي وَوَلَدَ وَلَدِي لَيَتَعَادُّونَ عَلَى نَحْوِ الْمِائَةِ، الْيَوْمَ
                    
                 
             
            
                
                    
                          اسحٰق نے کہا :  مجھے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے حدیث سنائی کہا :  میری والدہ ام انس رضی اللہ تعالیٰ عنہا   مجھے لے کر رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے پاس آئیں  ، انھوں نے اپنی آدھی اوڑھنی سے میری کمر پر چادر باندھ دی تھی اور اوڑھنی میرے شانوں پر ڈال دی تھی  ۔ انھوں نے عرض کی :  اللہ کے رسول  صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ انیس  ( انس کی تصغیر  )  ہے میرا بیٹا ہے ،  میں اسے آپ کے پاس لا ئی ہوں تا کہ یہ آپ کی خدمت کرے ،  آپ اس کے لیےاللہ سے دعاکریں تو آپ نے فر ما یا  :  "  اے اللہ !اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر ۔ حضرت انس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے کہا :  اللہ کی قسم!میرا مال بہت زیادہ ہے اور آج میری اولاداور اولاد  کی اولاد کی گنتی سو کے لگ بھگ ہے ۔