Narrated Abdullah ibn Abbas: A bedouin came to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and said: I have sighted the moon. Al-Hasan added in his version: that is, of Ramadan. He asked: Do you testify that there is no god but Allah? He replied: Yes. He again asked: Do you testify that Muhammad is the Messenger of Allah? He replied: Yes. and he testified that he had sighted the moon. He said: Bilal, announce to the people that they must fast tomorrow. 
                    
                 
             
            
                
                    
                        حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَوْرٍ. ح وحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ يَعْنِي الْجُعْفِيَّ، عَنْ زَائِدَةَ الْمَعْنَى، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلَالَ، قَالَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِهِ: يَعْنِي رَمَضَانَ، فَقَالَ: أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:   يَا بِلَالُ، أَذِّنْ فِي النَّاسِ فَلْيَصُومُوا غَدًا  .
                    
                 
             
            
                
                    
                         عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ   نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اعرابی آیا اور اس نے عرض کیا: میں نے چاند دیکھا ہے،  ( راوی حسن نے اپنی روایت میں کہا ہے یعنی رمضان کا )  تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اعرابی سے پوچھا:  کیا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں؟  اس نے جواب دیا: ہاں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:  کیا اس بات کی بھی گواہی دیتا ہے کہ محمد اللہ کے رسول ہیں؟  اس نے جواب دیا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  بلال! لوگوں میں اعلان کر دو کہ وہ کل روزہ رکھیں ۔