سورہ تين اردو ترجمہ

سورہ تين اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 95 ہے اور یہ 8 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ تين اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 8
پارہ: 30
سورہ نمبر: 95
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

انجیر کی قسم اور زیتون کی ﴿۱﴾ اور طور سینین کی ﴿۲﴾ اور اس امن والے شہر کی ﴿۳﴾ کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے ﴿۴﴾ پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا ﴿۵﴾ مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے ﴿۶﴾ تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟ ﴿۷﴾ کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ ﴿۸

Reviews & Comments
captcha