سورہ زلزلہ اردو ترجمہ

سورہ زلزلہ اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 99 ہے اور یہ 8 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ زلزلہ اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مدنی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 8
پارہ: 30
سورہ نمبر: 99
دور نزول: مدنی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی ﴿۱﴾ اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی ﴿۲﴾ اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ ﴿۳﴾ اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی ﴿۴﴾ کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا ) ﴿۵﴾ اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں ﴿۶﴾ تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا ﴿۷﴾ اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا ﴿۸

Reviews & Comments
captcha