سورہ قریش اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 106 ہے اور یہ 4 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ قریش اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-
عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
قریش کے مانوس کرنے کے سبب ﴿۱﴾ (یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب ﴿۲﴾ لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں ﴿۳﴾ جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا ﴿۴﴾