داعش کا قیام عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔مہتاب عباسی

image
داعش ایک انتہا پسند گروہ ہے جو بے گناہ انسانوں کے قتل عام اور عالمی امن کو سبو تاژ کرنے میں ملوث ہے۔شدت پسند عناصر اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔انتہا پسندی اسلام کے منافی ہے۔انجمن طلباء اسلام پاکستان میں داعش کی حمایت کرنے والوں کو قومی مجرم گردانتی ہے۔ہم اسلام کے خلاف عالمی استعماری ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔انجمن طلباء اسلام اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔ہم اسلام کے پیام محبت کو عام کر کے انتہا پسند گروہوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے راہنماؤں مہتاب عباسی اور رمیض راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US