حکومت کی جانب سے ایئرلائنز کو بڑا ریلیف مل گیا ہے کیونکہ جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے کی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمت کم ہو کر 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
شہریوں کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ ایئرلائنز یہ ریلیف مسافروں تک کب منتقل کریں گی تاہم اب تک فضائی کرایوں میں کمی کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنگی صورتحال کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 278 روپے 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت 517 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔