محترمہ بےنظیر بھٹو کی آج 64ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

image
پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کی آج 64ویں سالگرہ منائی جارہی ہے- اور اسی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان فاتحہ خوانی کے لیے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں-

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرپرسن بلاول بھٹو زرداری کیک کاٹیں گے جبکہ ان کے ہمراہ پارٹی دیگر سینیر رہنما بھی موجود ہوں گے-

گڑھی خدا بخش میں آج صبح سے ہی تلاوتِ قرآن پاک سے سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کر دیا گیا ہے- اور ملک بھر سے جیالوں کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش پہنچ چکی ہے-

ضلعی سطح پر بھی پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اپنی لیڈر محترمہ بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کیک کاٹ کر منائیں گے-


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US