ملک کے ممتاز ہوم ایپلائنسز بنانے والے ادارے نے جمالیات کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے منسلک کر دیاہے
تاکہ توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے
کراچی،23اکتوبر،:2017 پاکستان کے ممتاز ہوم ایپلائنسز بنانے والے نمبر 1ادارے،
ڈاؤلینس نے حال ہی میں 'LVS Plus' اور'Energy Saver' واشنگ مشینوں کی متاثر کن
سیریز متعارف کرائی ہے جس کا مقصد پاکستان میں بجلی کے استعمال پر ہونے والے
اخراجات میں کمی کرنا ہے۔ان مشینوں کا تعارف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ڈاؤلینس
میں ایسی پروڈکٹس کی ڈیزائننگ پرتوجہ دی جاتی ہے جوبہتر پاکستان کے لیے توانائی کی
بچت میں مدد کر سکیں اور اس طرح بجلی کے بلوں میں بھی نمایاں کمی لائی جا سکے۔
گنجائش کے اعتبار سے جدید ڈیزائن کی حامل ٓآٹومیٹک LVS Plus اورEnergy Saver واشنگ
مشینو ں میں سے ہرسیریز کے تین ماڈل متعارف کرائے گیے ہیں۔ LVS Plus واشنگ کے تمام
ماڈل150وولٹ جتنے کم وولٹیج پر بھی کام کر سکتے ہیں اور بجلی کے استعمال میں 38فیصد
تک بچت کرتے ہیں جبکہ ان کی زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کی ڈرائیر ٹیکنیک کارکردگی میں
تقریباً17فیصد اضافہ کرتی ہے۔ ان مشینوں کاpro-fabric ڈرم تمام اقسام کے داغ دھبوں
کونہایت نرمی سے صاف کر تا ہے۔ Energy Saver سیریز کی آٹومیٹک واشنگ مشینیں انرجی
کے بہترین سولوشنز کے باعث اپنے نام پر پورا اترتی ہیں اور ان مشینوں کی بھی زیادہ
سے زیادہ 30 منٹ کی ڈرائیر ٹیکنیک کارکردگی میں تقریباً17فیصد اضافہ کرتی ہے۔اس کے
علاوہ Energy Saverمشینوں میں پائی جانے والی ڈیٹرجنٹ کی کپڑوں کی گہرائی تک پہنچنے
کی اضافی صلاحیت پانی کی انتہائی کم مقدار میں بھی کام کرتی ہے اور اسے دوسری
مشینوں سے ممتاز بناتی ہے۔
ان برانڈز کو متعارف کرانے کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ،
حسن جمیل نے کہا،’’متعارف کرائی گئی یہ پروڈکٹس ہماری اس پالیسی کے مطابق ہیں جس کا
مقصد جدید ٹیکنالوجی کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر صارفین کے کام کو آسان بنا کر ان
کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔‘‘
حسن جمیل نے مزید کہا ،’’بار بار ہونے والے پاور بریک ڈاؤن میں اضافے نے پاکستان کی
معیشت پر بہت بوجھ ڈالا ہے جب کہ ٹیرف میں اضافے نے ہر گھر کو تشویش میں مبتلا کر
دیا ہے۔ ‘‘ LVS Plus اور Energy Saver واشنگ مشینوں کی رینج کے پیچھے موجود تخلیقی
سوچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس رینج کو متعارف کرانے کا خیال
صارفین کے لیے اخراجات میں کمی اور توانائی کی بچت میں کمیونٹی کی مدد کرنا تھا۔ ان
خوبیوں کے علاوہ ڈاؤلینس پہلی مرتبہ ان مشینوں کے ساتھ موٹروں کے لیے پانچ سالہ
گارنٹی بھی پیش کر رہا ہے۔