استنبول مذاکرات کے حوالے سے پاکستان نے افغان طالبان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کر دیا

image

پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کو مسترد کر دیا ہے اور اسے گمراہ کن قرار دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور افغان فریق کے دعوے پر فوری طور پر تحویل کی پیشکش بھی کی۔ پاکستان کا مؤقف واضح مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے اور افغانستان کی جانب سے کئے گئے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے اور کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے کہا کہ اس کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرنا ناقابل قبول ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان افغان ترجمان کے بیان کو مسترد کرتا ہے اور استنبول مذاکرات کے حوالے سے حقائق کو صحیح طور پر عوام کے سامنے پیش کرنے پر زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US