بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی حرکات کے باعث دس سال کی عزت مٹی میں ملادی

image

نئی دہلی :معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نےریالٹی شو"بگ باس11 " میں اپنی حرکات کے باعث دس سال سے کمائی ہوئی عزت  مٹی میں ملادی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز  حنا خان نے تو حد ہی کر دی ۔ "بگ باس"کنٹسٹنٹ اکاش اورڈھنچک پوجا کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سےان کے مداحوں نےشدید  ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا خان کے مداحوں نےشدید رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حنا خان نے جو عزت دس سال میں کمائی تھی وہ "بگ باس" میں اپنے ناروا سلوک کے باعث دس منٹ میں گنوا دی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts