شاداب خان کی خاتون مداح کے ساتھ نازیبا گفتگو منظر عام پر آگئی

image

دبئی:معروف کرکٹر شاداب خان "پی ایس ایل2"میں اپنی بہترین کاکردگی کے باعث پاکستان کے منجھے ہوئے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کی فین فالور شپ بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ان کی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ گفتگو بھی ہوتی رہتی ہے مگر گزشتہ روز   ان کی خاتون مداح کے ساتھ نازیبا گفتگو منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے مداح کو میسج بھیجا جس کو دیکھ کر خاتون مداح بہت خوش ہو گئی اور اس نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ شاداب خان نے مجھے میسج کیا ہے۔ جس کے بعد شاداب خان نے مداح کو نازیبا میسج بھیجنا شروع کر دئیے کہ تم کسی کے ساتھ رشتے میں ہواور یہ تصویر تمہاری ہے یا نہیں ۔

لہذا مداح نے شاداب خان کے پیغامات کا مثبت جواب دیا اور گفتگو کو اختتام پذیر  کر نے کی کوشش کی ۔ تاہم شاداب خان کی طرف سے اس گفتگو کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts