اظہر محمود نے فین کا مذاق اُڑا دیا , ویڈیو وائرل ہو گئی

image

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے فین کو سوال پوچھنے پرشرمندہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والےتیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے بعد مقامی ہو ٹل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کرکٹ شائقین نے تصاویر بنوانے شروع کی تو ایک کرکٹ دیوانے نے قومی ٹیم کے کوچ اظہر محمود سے سوال کیا کہ "کیسا تھامیچ " جس کے جواب میں اظہر محمودنے کہا کہ "آپ نے نہیں دیکھا میچ"۔

کرکٹ فین نے اس کے جواب میں کہا کہ "میں نے تو دیکھا ہے " جس کے جواب میں اظہر محمودنے طنزیہ لہجہ میں  جواب دیا کہ "وہاں پر بھی ایسا ہی آرہاتھا"۔

جس پر کرکٹ فین شرمندہ ہو گیا ۔ اظہر محمود کے طنزیہ جواب نے کرکٹ فین کو شرمند ہ کر دیا 


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts