"تم سے اچھا کون ہےٗٗ سے شہرت حاصل کرنے والا اداکارآج کس حال میں ہے؟

image
بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی صرف ایک یا دو فلموں سے نصیب نہیں ہوتی ۔فلموں کے دیوانوں کو ایک بار کامیاب ہونے والے اداکار سے ہر بار ایسی ہی توقع ہوتی ہے ۔ اسی وجہ سے کئی ادکار بالی ووڈ میں آئے چھائے اور پھر مرجا گئے ۔

ان میں سے ہی ایک"نکول کپور " ہیں ۔ نکول کپور نے فلم "تم سے اچھا کون ہے سے شہرت حاصل کی اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔ ان کو اگلا شاہ رخ خان بھی کہا جانے لگا ۔

لیکن اس فلم کے بعد وہ اس جیسی کوئی اور فلم نہ کرسکے ۔ نکول کے چاہنے والوں نے ان کی بعد میں آنے والے چند فلموں کو دیکھ کر ہی منہ موڑ لیا ۔ جس کے بعد اداکار نکول کپور نے بھی بھارتی فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا ۔

تازہ ترین انکشاف یہ سامنے آیا ہے نکول کپور فلموں میں ناکامی کے بعد بھارت چھوڑ کر کیننڈا چلے گئے ۔ جہا ں انہوں نے ایک اپنے گھر میں یوگا کی کلاسز شروع کر دی ہیں ، اور دوسروں کو "یوگا " سکھانے کی کلاسز شروع کی ہوئی ہیں ۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts