اذہان مرزا ملک کی پہلی تصویر سامنے آگئی

image
اذہان مرزا ملک کی پہلی تصویر سامنے آگئیلاہور:(22 دسمبر 2018) قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مرزا ملک کی آمد ہوئی تو دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔دونوں نے ان پیغامات کا خیرمقدم کیا مگر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر نہ کی جس کے باعث مداحوں میں تجسس تھا کیونکہ وہ بھی اپنی پسندیدہ جوڑی کے بیٹے کو دیکھنے کے خواہشمند تھے۔کئی لوگوں نے اس حوالے سے سوالات بھی پوچھے جن کا جواب ثانیہ مرزا نے یہ کہہ کر دیا کہ وہ نظربد پر یقین رکھتی ہیں اور اس وجہ سے ہی دنیا کو اپنا بیٹا نہیں دکھانا چاہتیں۔ اس بیان کے چند روز بعد ہی شعیب ملک نے اذہان کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے اور جو بھی اسے دیکھتا ہے بے اختیار ماشاءاللہ کہہ اٹھتا ہے۔ شعیب ملک نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا فاسٹ لین میں زندگی گزارنا بہت ہی مزیدار ہو سکتا ہے۔ دنیا والوں سے ملنے کا وقت آ گیا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts