امریکی شخص نے30 خطرناک سانپ دریافت کرنے کی ویڈیو جاری کردی

image

ٹیکساس ( 24 نیوز ) امریکی شخص نے گھر سے ملحقہ لان میں اچانک 30 ایسے سانپ دریافت کئے جو انتہائی خطرناک تصور کئے جاتے ہیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے ایک شخص کی جاری کردہ ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر جِھرجِھری طاری ہوجاتا ہے، ویڈیو میں سانپوں کا ایک ڈھیر دیکھا جاسکتا ہے، بوبی کووان نامی شخص نے یہ ویڈیو ٹیکساس کے ایک علاقے گورمن میں بنائی ہے، ایک کیبن کے چھپر کے نیچے پہلے ایک سانپ رینگتا نظر آیا تو اسے لفٹر کے ذریعے اٹھایا گیا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے نیچے ایسے تین درجن کے قریب سانپ موجود تھے جو اپنی دم ہلاکر خاص آواز پیدا کرتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں ریٹل اسنیک کہا جاتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts