جیکب آباد، میرپورخاص،خیرپور، ٹنڈوالہ یار، سانگھڑ، ٹنڈوجام اور حیدر آباد میں ٹیمیں ان ایکشن
لاڑکانہ ، بدین، گڑھی خیرو، روہڑی اور کنڈیارو میں جلد آغاز ہوگا‘ ملک کے 29شہروں میں میچز جاری
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثررلیگز کے مقابلوں کا کراچی کے بعدسندھ کے دیگر شہروں
میں بھی آغاز ہوگیا۔لیگز منیجر ریاض احمد کے مطابق جیکب آباد، میرپور خاص، خیرپور،
ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، ٹنڈو جام اور حیدرآباد میں بیک وقت لیثررلیگز کے مقابلے جاری
ہیں۔ جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ نے سہراب کھوسو کو ایونٹ کے انعقاد کی ذمہ دارای تفویض
کی ہے جنہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی فٹبال اسٹیڈیم میں 16ٹیموں کو ان ایکشن کیا ہے
جبکہ جیکب آباد کے دوسرے وینیوحاجی لکھ میر بروہی گوٹھ میں بھی 16ٹیموں کے ایونٹ کو
حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آئندہ ہفتے یہاں بھی لیگز کی بنیاد پر ان مقابلوں کا
آغاز ممکن ہوجائیگا۔چیف پیٹرن لیثررلیگز اور وفاقی وزیر محمدمیاں سومرو جیکب آباد
میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ محمد میاں سومرو نے بحثیت مہمان خصوصی دوران
خطاب کہا کہ ٹرنک والا فیملی فروغ فٹبال کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے جس کے جلد
مثبت نتائج برامد ہونگے۔فٹبال کی ترقی کیلئے چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا کے
ہمراہ کام کرنے کو تیار ہیں۔میرپورخاص میں شاہد لاشاری اور انور بلوچ لیثررلیگز کے
ایونٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔8ٹیموں کا ایونٹ جمیل میموریل فٹبال گراؤنڈ پرمنعقد کیا
جارہا ہے۔ٹنڈوالہ یار میں ظفر بلوچ لیثررلیگز کے 8ٹیموں کے ایونٹ کی نگرانی کررہے
ہیں جس کے لیے حبیب شہید فٹبال گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔سانگھڑ میں 8ٹیموں پر
مشتمل لیگز کی ذمہ داری عمران بلوچ نبھارہے ہیں۔ گورنمنٹ اسکول گراؤنڈ پر لیگز کے
تمام میچز باقاعدگی سے جاری ہیں۔ٹنڈو جام میں شاہد ولی نے شہداء اسپورٹس گراؤنڈ پر
لیثررلیگز کا میلہ سجایا ہوا ہے اور پروفیشنل انداز میں اس کی اوپننگ بھی کرائی ۔
جہاں 8ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہی۔حیدرآباد میں مقامی آرگنائزرمبشرکے
کاندھوں پرایونٹ کے انعقا دکی ذمہ داری ہے اور واپڈا حیدرآبادکی سرسبز فیلڈ کو میچز
کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آئندہ ہفتہ سے لیثررلیگز کے
میچز کا آغاز کردیا جائے گا جن میں لاڑکانہ، بدین، گڑھی خیرو، روہڑی اورکنڈیارو
شامل ہیں ۔ لاڑکانہ میں نظام گاد، بدین میں غلام محمد، گڑھی خیرو میں سہراب، روہڑی
میں امداد شاہ اور کنڈیارو میں ڈاکٹر منور لیگز میچز کو آرگنائز کرنے کی ذمہ داریاں
نبھائیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر کے 29شہروں میں بیک وقت کامیابی کے ساتھ لیثررلیگز
کے مقابلے جاری ہیں ۔ آئندہ ہفتوں میں ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی نئے وینیو ز
اوپن کئے جائیں گے جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔