گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن مارچ میں پاکستان میں منعقد ہوگا جس میں 16ممالک سے زلمی کلبز کی ٹیمیں ان ایکشن ہو گی
میڈیا اور برانڈ کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کا
بڑا اعلان پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے پہلے اور اہم کردار ادا
کرنے کے بعد پشاور زلمی نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا پشاور زلمی کے پلیٹ فارم سے
ہونے والے گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن رواں سال مارچ میں اسلام آباد میں منعقد
ہوگا دنیا کے 16 ممالک سے ٹیمیں کرکٹ کھیلنے پاکستان آئیں گی۔ زلمی پلئیرز ڈیولمپنٹ
پروگرام کے تحت گلوبل زلمی لیگ سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دی جائے
گی۔
گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن 21 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کا فائنل
31 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے پہلے اور اہم کردار پشاور زلمی نے
ادا کیا تھا جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلنے کے لیے پشاور زلمی کی پوری ٹیم لاہور
آئی تھی ہمیں خوشی ہے کہ اس بڑے قدم کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی
بتدریج جاری ہے اور پی ایس ایل کے آٹھ میچز ہونے کے بعد گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد
سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر
کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاورزلمی واحد پی ایس ایل فرنچائز ہے جس کے
دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں رجسٹرڈ فینز کلبز قائم ہے اور دنیا کے سولہ ممالک سے
زلمی کلبز کی ٹیموں کی آمد سے جہاں پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا بھر جائیگا وہیں
ساتھ ہی نوجوان کرکٹرز کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بہترین تجربہ حاصل ہو گا ۔گلوبل
زلمی لیگ کا پہلا ایڈیشن دو ہزار سترہ اور دوسرا ایڈیشن دو ہزار اٹھارہ میں عجمان
میں منعقد ہوا تھا۔ گلوبل زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے بعد گلوبل زلمی لیگ ٹیم کا
اعلان بھی کیا۔جائیگا جو دنیا کے مختلف ممالک میں کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلے گی۔