مسلسل دوسرے سال ہائیر پاکستان پشاور زلمی کا مین ٹائٹل اسپانسر بن گیا
پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے نمبرون فرنچائز پشاور
زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان مین ٹائٹل اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا. لاہور
میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان کے Mr.Li Da.Pengنے
اسپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے ۔
اس موقع پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ہائیر پاکستان نے ملک میں
ڈومیسٹک اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ اور اسپانسر شپ فراہم کی جب پاکستان اپنے
تمام ہوم سیریز ملک سے باہر کھیل رہا تھا۔ حال ہی میں ہائیر پاکستان اور زلمی
فاونڈیشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے اسپانسر شپ فراہم کی ۔جاوید آفریدی
نے مزید کہا کہ پی ایس ایل فور گزشتہ تین سیزن کی طرح انشاللہ کامیابی سے ہمکنار
ہوگا۔پی ایس کے آٹھ میچز کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے ۔ پی ایس ایل ٹو فائنل
میں پورا پشاور زلمی اسکواڈ پاکستان آیا تھا جس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی
بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔ہائیر پاکستان کے مسٹر لی دا پنگ نے پشاور زلمی کے
ساتھ میڈیا پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وننگ پارٹنرشپ جاری رہے گی
. انہوں نے کہا کہ پشاور پاکستان کی سب سے بڑی اسپورٹس برانڈ ہے اور ہائیر پاکستان
اور پشاور زلمی مل کر اس برانڈ کو مزید تقویت دیں گے۔۔ تقریب میں پشاور زلمی کے
اسٹار کرکٹرز کامران اکمل اور۔عمید آصف بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کامران اکمل کا
کہنا تھا کہ ہائیر پاکستان نے پاکستان کرکٹ اور حال ہی میں ہاکی کے فروغ اور
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہاِئیر
پاکستان اور پشاور زلمی کی پارٹنرشپ انشاللہ مزید مظبوط اور ترقی حاصل کرے گی ۔
فاسٹ باولر عمید آصف نے کہا کہ پشاور زلمی ایک فیملی کی طرح ہے اور ٹیم پی ایس ایل
فور میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔