پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، سابق صدر آئی سی سی ایشین بریڈ مین ظہیر عباس مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی کے صدر مقرر،
ظہیر عباس پاکستان اور دنیائے کرکٹ بڑا نام ہے۔
ٹیم پشاور زلمی ان کے تجربے سے ایک بار پھر بھرپور فائدہ اٹھائے گی، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی
پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے نمبرون فرنچائز اور پی
ایس ایل سیزن ٹو کی چیمپین پشاور زلمی نے مسلسل دوسرے سال ایشین بریڈ مین اور
پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس کو اپنا صدر مقرر کیا ہے ۔ پشاور زلمی کے چیرمین
جاوید آفریدی نے کہا کہ ظہیر عباس دنیائے کرکٹ کا ایک بڑا اور معتبر نام ہے ، پشاور
زلمی کا ظہیر عباس صاحب سے منسلک رہنا ہماری پوری ٹیم کے لیے باعث اعزاز ہے ۔پوری
امید ہے کہ پی ایس ایل تھری کی طرح سیزن فور میں بھی ٹیم پشاور زلمی ظہیر عباس کے
تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور مزید اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے گی
۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ہیڈ کوچ محمد اکرم نے بھی ظہیر عباس کو ایک
بار پھر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹیم اور کھلاڑیوں ایشین بریڈ مین کی موجودگی سے
مزید اعتماد ملے گا ۔ سابق کپتان ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سینچریوں کی
سینچریاں بنانے والے پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 5062اور ون ڈے کرکٹ
میں 2572رنز بنانے والے ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔