پشاور زلمی کا پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال لیگ کرانے کا اعلان

image
چیرمین پشاور سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران کا لیگ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار اور مکمل تعاون کی یقین دہائی

پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جاوید آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان اسپورٹس کی۔موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جاوید آفریدی نے اس موقع پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ پشاور زلمی برطانیہ کی TSGکمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد کرے گی۔ لیگ میں انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے لیگ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اپنی اسپورٹس پالیسی اور ویژن کے تحت لیگ کے انعقاد میں مکمل تعاون کرے گی ۔وزیر اعظم عمران خان نے زلمی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالی زلمی اسکول لیگ اور زلمی مدرسہ لیگ کے پروگرامز کو بھی سراہا۔ملاقات میں TSG گروپ کے سربراہ احمر کنور بھی موجود تھے۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts