شوبز اسٹار حمزہ علی عباسی پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ، حمزہ علی عباسی سیزن ون سے زلمی کے سپورٹر ہیں ایک بار پھر انہیں زلمی فیملی میں۔خوش۔آمدید، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی
نے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے بھی شوبز اسٹار حمزہ علی عباسی کو برانڈ ایمبیسیڈر
مقرر کرنے کا اعلان کیا یے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے
زریعے حمزہ علی عباسی کو زلمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ چیرمین
پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ حمزہ علی عباسی پی ایس ایل سیزن ون سے پشاور
زلمی کے سپورٹر ہیں اور زلمی ٹیم کے ساتھ زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں میں بھی پیش
پیش رہے۔انہیں ایک مرتبہ پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔پشاور۔زلمی اس سے
قبل ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر ،خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی معروف
گلوکارہ گل پانڑہ کو ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر اور ، ابھرتی ہوئی شوبز اسٹار ثناجاوید
کو پشاور زلمی کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔