پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کی تیاریاں عروج پر

image
پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ چار فروری کو گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی۔ کپتان ڈیرن سیمی اور ٹیم پشاورزلمی شریک جبکہ ساحر علی بگا، خماریان ، گل پانڑہ اور۔زیک آفریدی شاندار میوزیکل پرفارمنس پیش کریں گے۔ فیملیز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری

پشاور کے شہریوں کے پاس پشاور زلمی سپر اسٹارز اور میگا شوبز اسٹارز سے ملنے کا بہترین موقع۔ پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ چار فروری کو گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پہلی بار پشاور آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ مصباح الحق ، کامران اکمل ، صہیب مقصود، عمرامین ، ابتسام شیخ ، ثمین گل اور ٹیم شریک ہوگی۔ چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹو یونس خان کی شرکت بھی تقریب کی رونق بڑھائے گی۔ پشاور زلمی ایمبیسیڈر گل پانڑہ ، زیک آفریدی، خماریان بینڈ اور ساحر علی بگا شاندار میوزیکل پرفارمنس پیش کریں گے فیملیز کے لیے افتتاحی تقریب کے ٹکٹس مکڈونلڈز پشاور، Darewroo, مسٹر کوڈ اور ال سید فارمیسی بھٹانی پلازہ سے دستیاب ہیں
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts