پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی جاوید آفریدی اور میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات

image
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ، آرمی چیف اور پاکستانی قوم کی جانب سے ڈیرن سیمی کو خوش آمدید

 میجر جنرل آصف غفور نے ڈیرن سیمی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈیرن سیمی کی ایک بار پھر پاکستان آمد اور پاکستانیوں سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں پاکستانی قوم کے بھی ان کے لیے یہی جذبات ہیں ، میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ڈیرن سیمی کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پشاور زلمی کی شرٹ بھی پیش کی ۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts