پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کا آفیشل پشتو اینتھم کا ویڈیو جاری کردیا گیا ۔
پشاور زلمی کا پشتو اینتھم خیبرپختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی
ہے۔ جس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں۔ یہ پشتو اینتھم نوجوانوں کو متاثر کرتا
ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام۔کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں۔بھی پیش پیش رہے ۔
پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے
جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔۔۔ چیئرمین پشاور
زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختون خوا اور زلمی فینز کے
دل کی آواز ہے۔ انشاءاللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر
فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔