پشاور زلمی نے ایک اور تاریخ رقم کردی

image
چین کے بعد ترکی کے کرکٹرز بھی پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے، جاوید آفریدی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کو خوش آمدید۔

چین کے بعد پشاور زلمی نے برادر ملک ترکی کو بھی پی ایس ایل جوش کا حصہ بنادیا - ترکی کے دو نوجوان کرکٹرز پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود رہیں گے. ترکی کے کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود اور ٹریننگ حاصل کریں گے.پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ترکی کے دونوں کرکٹرز کو زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سے بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔

گزشتہ سال چین اور رواں سال ترکی کے کرکٹرز کے زریعے پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہوگی،ترکی کے دونوں کرکٹرز نے پشاور۔زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ میں حصہ لیا۔

 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts