پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی پی سی بی ، تمام فرنچائز کو مبارکباد

image
دبئی میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی شاندار افتتاحی تقریب اور رنگارنگ آغاز پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی پی سی بی ، تمام فرنچائز کو مبارکباد اور یواے ای میں بسنے والے پاکستانیوں اور۔کرکٹ لوورز کو خراج تحسین

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے پی ایس ایل فور کے شاندار آغاز پر خوشی اور پی سی بی، تمام فرنچائز اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی یے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ ‏پی ایس ایل 4 کے پروقار اور رنگا رنگ کامیاب اغاز پر جہاں پوری پی سی بی کی انتظامیہ اور فرنچائزرز مبارک باد کی مستحق ہیں وہاں میں تہہ دل سے یو اے ای میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو مبارک باد اور سلام پیش کرتاہوں.

‏جنکی محبتوں اور پیار نے ایک با پھر سبز ہلالی پرچم کی عزت اور وقار کو چار چاند لگا دئیے۔ پی ایس ایل کے سیزن ون سے سیزن فور تک یواے ای میں بسنے والے پاکستانیوں نے پی ایس ایل کو اپنی سپورٹ سے ورلڈ کلاس برانڈ بنایا اور پھر اسی لیگ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے پی سی بی اور تمام فرنچائزز۔کو پی ایس ایل فور کے لیے گڈ لک پیغام دیا ہے۔

 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts