پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور چیرمین پشاور زلمی کی مزار قائد پر حاضری

image
بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ، پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنے ڈیرن سیمی نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا

پاکستان سپر لیگ میچز کھیلنے لیے اتوار کی صبح کراچی پہنچنے والی پشاور زلمی ٹیم چیرمین اور کپتان نے مزار قائد پر حاضری دی۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور چیرمین پشاور نے مزار قائد پر حاضری دی اور عظیم رہنما قائد محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈیرن سیمی نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیا۔

ڈیرن سیمی نے کہا قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے عظیم رہنما تھے ۔ ایمان ، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی شعبے میں کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے قائداعظم میوزیم کا بھی دورہ کیا اور قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی اشیا میں گہری دلچسپی لی۔

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ شہر قائد میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد تاریخی موقع ہے۔ امید ہے جلد پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے-


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts