گلوبل زلمی لیگ کے چوتھے روز جوہانسبرگ زلمی ,کابل زلمی, اسٹیٹس زلمی اور مانامہ نے اپنے میچز جیت لیے

image
اسلام آباد میں گلوبل زلمی کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے۔چوتھے دن کھیلے گئے میچ میں کابل زلمی نے ٹورینو زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ ٹورینو زلمی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 116رنز بناسکی۔

عبداللہ آفریدی 48رنز بناکر نمایاں رہے۔ ظفر اور اسحاق نے کابل زلمی کی جانب سے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ ایک اور میچ میں جوہانسبرگ زلمی نے وکٹوریہ زلمی کو چار وکٹوں سے ہرادیا ۔ وکٹوریہ زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 143رنز بنائے ۔ ناصر علی تیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں جوہانسبرگ زلمی نے ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔ نبیل احمد 47رنز بناکر نمایاں رہے۔ وکٹوریہ زلمی کی جانب سے رمیز احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔تیسرے میچ میں اسٹیٹس زلمی نے دبئی زلمی کو 46رنز سے ہرادیا ۔ اسٹیٹس زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 207 کی جانب سے عاد بھٹی 71رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں دبئی زلمی 8وکٹوں پر 168رنز بناسکی۔ نادر حسین نے 83رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ چوتھے میچ میں مانامہ زلمی نے بون زلمی کو 24رنز سے ہرادیا۔ مانامہ زلمی کے 149/9 رنز کے جواب میں بون زلمی کی ٹیم 125رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ ماجد عباسی نے چار وکٹیں حاصل کرکے مانامہ زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد میونسپل کارپویشن اسلام آباد کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts