پاکستان کے معروف ڈرامہ نِگار خلیل الرحمٰن قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈرامہ نگار ایک مرتبہ پھر انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔
خلیل الحمٰن سے ایک صحافی سوالات پوچھ رہا تھا جِس پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی سے بدتمیزی شروع کر دی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامہ نِگار کو بے حد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تاہم اِس ویڈیو کے جواب میں ایک اور کلپ بھی وائرل ہو رہا ہے، جِس میں ایک لڑکا یہ کہہ رہا ہے کہ غلطی خلیل الرحمٰن قمر کی نہیں بلکہ سوال پوچھنے والے صحافی کی تھی۔