بظاہر تو یہ تصویر بالکل عام سی نظر آتی ہے جس میں ایک فیملی کے چار افراد ساتھ کھڑے ہیں۔
تاہم اس تصویر میں ایسا کیا مسئلہ ہے جو بالکل ٹھیک نہیں اور اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
درحقیقت تصویر کے عقب میں یا بچوں میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لئے آپ کو کسی اور چیز پر نگاہ جمانی ہوگی۔
تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ گڑبڑ کہاں موجود ہے؟
جی ہاں وہ اس تصویر میں موجود آدمی ہے جس کا تیسرا ہاتھ خاتون کے کندھے پر موجود ہے، جسے اگر آپ غور سے دیکھیں تو اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس تصویر نے لوگوں کے رونگٹے آخر کیوں کھڑے کر دیے۔
یعنی آپ نے کبھی تین ہاتھوں والے کسی فرد کو دیکھا ہے؟ اگر نہیں دیکھا تو اس تصویر میں دوبارہ دیکھ لیں۔