چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو روتے ہوئے دکھایا گیا تھا، اور اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا بھی رد عمل سامنے آیا تھا۔
بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہوکر قوم کی فکر میں رو رہے ہیں تو کچھ لوگ سوالیہ انداز میں یہ کہنے لگے کہ عمران خان کیمرے کی طرف دیکھ کر کیوں رو رہے ہیں۔
مگر اب اس ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو کلپ الیکشن سے قبل کا ہے جس میں پی ٹی آئی کی کوئی میٹنگ جاری ہے جو کورونا وائرس سے بہت سال پہلے کی ہے۔
اس ویڈیو میں شاہ محمود قریشی تقریر کررہے ہیں جس میں وہ پنجاب حکومت کے خلاف بول رہے ہیں۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ویڈیو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بنائی گئی تھی جو اب کسی نے غلط طریقے سے وائرل کی ہے۔