ذرائع کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی نے دو دن پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ آج آئی، فیصل ایدھی نے 3 روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے کورونا ریلیف فنڈ میں وزیراعظم کو چیک دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے لوگوں کی فہرست تیار کی ہے جن سے وہ پہلے ملاقات کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔